جمعہ, 17 مئی 2024


یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا صارفین کو گرمیوں کا تحفہ، مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

 

ایمز ٹی وی (تجارت) دالوں اور چینی کی قیمتوں میں کمی کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا صارفین کیلئے گرمیوں کا تحفہ،ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف مشروبات کی قیمتوں میں سا ت سے بارہ روپے تک کی کمی کردی گئی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے گرمیوں کے آغاز پر مختلف مشروبات کی قیمتوں میں سات سے بارہ روپے کی کمی کردی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر تین ہزار ملی لیٹر مشروب کی قیمت 590روپے سے کم کرکے 578روپے ،پندرہ سو ملی لیٹر مشروب کی قیمت 305روپے سے کم کرکے 294روپے اور آٹھ سو ملی لیٹر مشروب کی قیمت 175روپے سے کم کرکے 168روپے مقرر کردی گئی ہے ۔
مشروبات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مشروبات کی نئی قیمتوں سے متعلق تمام زونل اور ریجنل منیجرز کو آگاہ کردیا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment