جمعرات, 02 مئی 2024


وزیر خزانہ نے خسارہ پورا کرنے کا طریقہ بتا دیا

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا آسان فارمولہ، بجٹ خسارہ پورا کرنا ہے تو نوٹ چھاپ لیں، حکومتی اخراجات پورے نہیں ہو رہے تو نوٹ چھاپ لیں، معاشی کامیابیوں کے بڑے بڑے دعوے کرنے والی نواز حکومت نے ساڑھے تین سال میں ہر روز ایک ارب بیس کروڑ روپے کے نئے نوٹ چھاپنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جب جون 2013 میں میاں نواز شریف نے حکومت سنبھالی تو ملک میں زیرِ گردش نوٹوں کی مالیت 20کھرب 63 ارب 19کروڑ روپے تھی، جو دسمبر 2016 میں بڑھ کر 35کھرب 98 ارب 56 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نواز دور حکومت میں زیرِ گردش نوٹوں کا مالی حجم 74فیصد تک بڑھ گیا۔ ماہرین کے مطابق بڑی تعداد میں نوٹ چھاپنے سے جہاں افراط زر بڑھا وہیں روپیہ بھی بے قدر ہوا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے سامنے ہی امریکی ڈالرنے پہلی بار سینچری بنائی۔

ساڑھے تین سال میں امریکی ڈالر 98 روپے50پیسے سے بڑھکر 108روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment