جمعہ, 17 مئی 2024


عوام مزید ٹیکس ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائے

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ایک کے بعد ایک ایمنسٹی اسکیم ناکام، حکومت ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ بھی نہ کر پائی، ٹیکس وصولیوں میں ایک سو اکتالیس ارب روپے کی کمی کے باعث ٹیکس ادا کرنے

والوں پر مزید ٹیکس لگائے جانے کا خدشہ ہے۔ ٹیکسوں کی وصولی میں کمی کے باعث ایف بی آر پر کافی دباؤ ہے۔

وزیر خزانہ رواں مالی سال کیلئے مقررہ چھتیس سو اکسٹھ ارب روپے کے ہدف میں کمی نہیں کرنا چاہتے، اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے نئے ٹیکس اقدامات اور موجودہ ٹیکس اسکیموں کا جائزہ لئے جانے کا امکان ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر منی بجٹ نہیں لایا گیا تو حکومت کو ترقیاتی اخراجات میں کمی کرنا پڑے گی تاہم ان اخراجات میں بھی اتنے خسارے کو پورا کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment