اتوار, 05 مئی 2024


ویرات کوہلی اے آر رحمان کی دھن پر گانا گائیں گے

ایمز ٹی وی(کھیل)پریمیئر فٹسال لیگ کے اس آفیشل سونگ کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے، کوہلی اس لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں، یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ بیٹنگ کے بجائے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں کرکٹ فیلڈ سے زیادہ خود کو دبائو میں محسوس کررہا ہوں، مجھے اس شخص کے سامنے بیٹھنا ہے جن کی دھنیں میں بچپن سے سن رہا اور کافی پسند کرتا ہوں۔ کرکٹر نے کہا کہ مجھے یہ معلوم ہے کہ کرکٹ کے لیے کیسے تیار ہوں مگر ریکارڈنگ سیشن کے حوالے سے کچھ بھی نہیں جانتا۔ واضح رہے کہ پریمیئر فٹسال جولائی کے وسط میں شروع ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment