جمعرات, 02 مئی 2024


محمد عامر کے انگلینڈ کے ویزے کے حصول کیلئے پی سی بی کا خصوصی کیس تیار

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کیلئے ویزے کا عمل شروع کر دیا ہے ، بورڈ محمد عامر کے ویزہ حصول کیلئے خصوصی کیس تیار کر رہا ہے ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو فکسنگ سکینڈل کے باعث انگلینڈ کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے اس سے قبل ذاتی طور پر بھی برطانیہ کا ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی ۔ پی سی بی ان کو ویزہ دلوانے کے لیے انگلش کرکٹر بورڈ اور سفارتخانے کیساتھ رابطے میں ہے ۔ محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے بھی ویزہ حصول میں مشکلات تھیں لیکن پی سی بی انہیں ویزہ دلوانے میں کامیاب ہو گیا تھا کرکٹ بورڈ نے پہلے مرحلے میں 12 کھلاڑیوں کی ویزہ درخواست دی ہے ۔ اسکواڈ میں شامل دیگر ممکنہ کھلاڑیوں کی ویزہ درخواست بھی جلد دے دی جائیگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment