اتوار, 28 اپریل 2024


مونٹی کارلو ٹینس، سابق عالمی نمبر ون کو کواٹر فائنل میں شکست۔

ایمز ٹی وی (کھیل) سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر مونٹی کارلو ٹینس کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ موناکو میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں تھرڈ سیڈ فیڈرر کا مقابلہ جو ولفریڈ سونگا سے تھا، سوئس کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر برتری حاصل کی، دوسرے سیٹ میں سونگا نے بھرپور کم بیک کیا اور مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا لیکن فرانسیسی کھلاڑی نے سات پانچ سے میدان مارلیا۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں ففتھ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی، نڈال کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment