جمعہ, 10 مئی 2024


امپائرنگ کے فرائض دینے پر علیم ڈار کی تاج پوشی

ایمزٹی وی (اسپورٹس)  سو میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے علیم ڈار کو خصوصی اعزازت سے نواز دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے سو میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے پر امپائر علیم ڈار کی لاہور میں تاجپوشی کی گئی جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی طرف سے انہیں گولڈمیڈل سے بھی نوازا گیا ذرائع کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے علیم ڈار کی تاج پوشی کی جبکہ انہیں اپنے ادارے کی جانب سے گولڈ میڈل سے بھی نوازااس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیرکا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں جبکہ علیم ڈار نے کہا کہ انہوں نے اپنے پروفیشن کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ تقریب میں سابق کرکٹرزعبدالقادر، عبدالرزاق، سلمان بٹ، اظہر علی اور مسز علیم نے علیم ڈار کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ایمپائر علیم ڈار نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو کینسر اسپتال کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک بطور عطیہ بھی پیش کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment