جمعرات, 12 دسمبر 2024


افغانی بچے کو میسی کا تحفہ

ایمزٹی وی(اسپورٹس) اسٹار فٹ بالر لائنل میسی نے پانچ سال کے مرتضیٰ احمدی  کو اپنےنام کی  کٹ تحفے میں بھیج دی شرٹ  پر  میسی کےدستخط بھی موجودہیں میسی کی کٹ سے مشابہہ پلاسٹک بیگ پہن کر شہرت حاصل کرنے والا ننھا افغان فٹبالراب میسی کے نام والی اصلی  کٹ پہنے گا۔ تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ کی فٹبال کھیلنے کی تصاویر اور ویڈیو کچھ  عرصہ پہلےسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پرمیسی نے ننھے مداح سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔جلد ہی مرتضیٰ احمدی  کی میسی سے ملاقات  کا بھی امکان ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment