جمعرات, 12 دسمبر 2024


ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستان کو اجازت مل گئی

ایمزٹی وی(اسپورٹس) حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات اور پڑوسی ملک میں انتہا پسند جماعتوں کے رویے اور دھمکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی حکومت سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے رائے مانگی تھی اور پاکستان کی ایونٹ میں شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط تھی۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہناتھاکہ  حکومت کی جانب سے ٹیم کو ہندوستان جانے کی اجازت ملنے پر ہم بہت خوش ہیں۔ ہم نے حفاظت کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی درخواست کی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment