جمعرات, 02 مئی 2024


پاکستان اور نیوزلینڈ کے درمیان تیسرا روزہ میچ

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور اہم میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ، قومی ٹیم نے سیریز ایک ایک سے برابر کرنے پر نظریں جما لیں ۔ کیویز اور شاہین ون ڈے سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں اتوار کے روز آکلینڈ کے میدان میں اتریں گے ۔ دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہونے کے بعد تیسرا میچ میزبان اور مہمان دونوں ہی ٹیموں کیلئے اہمیت اختیار کر چکا ہے ۔ نیوزی لینڈ اپنی شاندار فارم کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میچ جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنے کی کوشش کریگا جبکہ شاہینوں نے کم بیک کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔ اظہر علی کی کپتانی میں پاکستان نے اہم میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کرنے پر نظریں جما لی ہیں ۔ قومی آل راؤنڈر شعیب ملک کی آخری میچ میں شرکت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے ۔ آکلینڈ کے میدان میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کیمطابق رات تین بجے کھیلا جائیگا ۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment