اتوار, 19 مئی 2024


نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانا ہے تو کھیلو ں کی طرف لانا ہوگا،عامر خان!

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جا سکتا ہے۔برٹش پاکستانی باکسر عا مر خان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو پاکستان میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مذید کہا کے والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کو غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی شامل کریں۔عامر خان نے کہا کے پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور ان میں چھپے ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment