ھفتہ, 27 اپریل 2024


نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنزکا ہدف

بنگلورو: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دیدیا۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 400 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔

کیوی اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 68 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم کانوے 35 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کپتان ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 95 جبکہ راچن رویندرا 108 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 29 اور مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بناسکے۔ مچل سینٹنر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر نے 3 حارث رؤف، افتخار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں بارش کا امکان ہے، کوشش کریں ابتدا میں بالرز فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment