ھفتہ, 27 اپریل 2024


ٹی ٹوئنٹی 2022۔ پاکستان پہلےوارم اپ میچ میں انگلینڈکےسامنے

برسبین: ٹی20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

کپتان بابر اعظم وارم اپ میچ میں حصہ نہیں لے رہے، شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وارم اپ میچ میں 13 کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ فخر زمان ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شاداب خان کے علاوہ کھلاڑیوں میں افتخار احمد، آصف علی، محمد وسیم، نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث روف، شاہین آفریدی، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment