جمعہ, 03 مئی 2024


کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست, سیریز 1-1 سے برابر

ایمز ٹی وی(کھیل) سری لنکا کے شہرکولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پانچویں روز کا کھیل بھی بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان کی جانب سے 153 رنز کا ہدف سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے ڈیمتھ کرونا راتنے 50، اینجلو میتھیوز نے 43 جب کہ کیتھروان ویتھانجے نے 34 رنز بنائے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز بنائے تھے جب کہ جواب میں سری لنکا نے اپنی اننگز میں 315 رنز بنائے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 329 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لئے 153 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد حفیظ 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ سری لنکا کی جانب سے تھرینڈو کوشال نے 5 وکٹیں حاصل کیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment