جمعہ, 17 مئی 2024


زندگی محفوظ ہے تو پاکستان میں کھیل رہا ہوں: کولن منرو


پی ایس ایل فائیو کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل کیوی کرکٹر کولن منرو پاکستان سپر لیگ کے نوجوان فاسٹ بولرز سے ہی متاثر نہیں ہیں بلکہ یہاں پی ایس ایل کھیل کر خود کو محفوظ بھی سمجھتے ہیں۔

کولن منرکا کہنا تھاکہ میں پاکستان میں بہت محفوظ ہوں، میری بھی زندگی ہے، اگر میری زندگی محفوظ نہ ہوتی تو میں یہاں نہ آتا، میرے علاوہ بھی دیگر کرکٹرز یہاں آکر کھیل رہے ہیں، وہ خوش ہیں تو ہی کھیل رہے ہیں۔
‏کیوی بلے باز نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے کا مزہ آ رہا ہے، کراؤڈ نے بہت متاثر کیا ہے، پاکستانی عوام کرکٹ کا بہت شوق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پیس اٹیک کی وجہ سے دوسری لیگز سے مختلف ہے، غیر معروف بولرز بھی خوب مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں، انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ میں صلاحیتیوں کے جوہر دکھائے۔

‏نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹرز کو ایشین پچز پر کھیلنے میں اکثر مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کولن منرو کہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں پچز اب تک بہت اچھی ہیں، جہاں پہلے بیٹنگ کرنا پڑی وہاں پچز میں ڈبل پیس کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment