اتوار, 05 مئی 2024


پی ایس ایل5، مزیددوبڑے شہراستقبال کےلئےتیار

راولپنڈی: ملتان اور راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کا میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، دونوں شہروں میں جوش و خروش بڑھنے لگا۔

پی ایس ایل 5 کا پہلا مرحلہ کراچی اور لاہور میں مکمل  پی ایس ایل 5 کا آغاز 20فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب کیساتھ ہوا، مجموعی طور پر اس کا رنگ پھیکا رہا، میدان میں روشنی اور آواز کے مسائل سامنے آئے، موسیقی بھی جوش و خروش سے عاری رہی،البتہ آخر میں آتشبازی متاثر کن تھی، بعد ازاں میچز کا سلسلہ آگے بڑھا تواسٹینڈز میں شائقین کی کمی محسوس ہوتی رہی، اتوار کو فیملیز کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیمز کا رخ اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

23 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرزکوایک وکٹ سے مات دی، سنسنی خیز مقابلے نے پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی بڑھادی،اسی روز نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے بابر اعظم کا کیچ ٹیکنالوجی کے دھوکا دیے جانے کی وجہ سے متنازعہ ہوگیا۔

دوسرے مرحلے میں اب میلہ ملتان اور راولپنڈی میں سجایا جائے گا، دونوں شہر پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے اس لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش بھی پایا جاتا ہے، سیکیورٹی انتظامات سمیت تیاریاں بھی مکمل ہیں، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کو شام 7بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا،دونوں ٹیمیں منگل کو شام 6 بجے پریکٹس سیشن کریں گی،اس سے قبل پریس کانفرنس میں دونوں طرف سے ایک ایک کھلاڑی اپنے عزائم کا بھی اظہار کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment