اتوار, 05 مئی 2024


شاہینوں کو کلین سویپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے

دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، شاہینوں کو کلین سویپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔
 
متحدہ عرب امارات میں چار شکستوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آخری ون ڈے آج دبئی میں کھیلے گی، آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل ہے۔
 
شاہینوں کو کلین سوئپ سے بچنے کیلئے ہر صورت شکست سے بچنا ہوگا۔ پاکستان ٹیم پانچویں ون ڈے میں کامیابی کا جھنڈا گاڑنے کے لئے پرامید ہے، میچ میں فتح کے لئے شاہینوں کو تینوں شعبوں میں بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔
 
پاکستان ٹیم کا بالنگ اٹیک چاروں میچوں میں بری طرح ناکام رہا ہے، اس سے قبل سال دوہزار دس میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا، دونوں ٹیمیں آج اتوار کی شام چار بجے مدمقابل ہوں گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment