منگل, 07 مئی 2024


محمد عرفان نے غلطی تسلیم کرلی

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عرفان نے بکیز کی جانب سے رابطہ کرنے پر بورڈ کو اطلا ع نہ کرنے کی غلطی تسلیم کر لی ہے جس پر بورڈ کی جانب سے ان پر چھ ماہ کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔
کرنل ریٹائرڈ اعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عرفان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔
 
انہوں نے کہا کہ محمد عرفان سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات میں مکمل تعاون بھی کریں گے اور اس دوران وہ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے
،چھ ماہ کے دوران اگر انہوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی تو انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی جائے گی تاہم اگر شرائط کو پورا نہ کیا گیا تو مزید چھ ماہ کی پابندی عائد کی جائے گی اور مجموعی طور پر سزا ایک سال ہو گی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہناتھا کہ بکیز نے ان سے دو مختلف جگہوں پر رابطہ کیا لیکن ان کی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے بورڈ حکام کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا ،میں اپنی غلطی کو قبول کرتاہوں اور پوری قوم سے معافی مانگتاہوں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment