اتوار, 05 مئی 2024


تیسرا پلے آف میچ۔۔ کراچی کنگز فیورٹ قرار

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلئے کراچی کنگز اور پشاور زلمی آج آپس میں ٹکرائیں گی اور اس حوالے سے عالمی سٹے باز بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دیدیاہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سٹے باز عالمی ویب سائٹ ’بیٹ فیئر ‘پر سرگرم ہو گئے ہیں اور انہوں نے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دیدیا ہے ،جس کے مطابق کراچی کنگز پر 10ہزار سٹا لگانے والے کو 7ہزار اضافی دیئے جائیں گے جبکہ پشاور زلمی پر سٹا لگانے والوں کو 11ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment