اتوار, 28 اپریل 2024


قومی کھیل کاوقار بحال کرنےکے دعوے تباہ حالی کا شکار

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ملک کے قومی کھیل ہاکی کے کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ بحال کرنے کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں لیکن حیدرآباد کا ہاکی اسٹیڈیم کچھ اور ہی داستان سنارہا ہے ۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 2005 میں لطیف آباد نمبر 6 میں 4 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرکے ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کروایا مگر بدقسمتی سے سندھ اسپورٹس بورڈ اور ضلعی انتظامیہ دونوں ہی اس کی سرپرستی کرنے پر تیار نہیں جس کے سبب اسٹیڈیم میں لگی آسٹروٹرف ، گول پوسٹ ،اسپرنکلرز، حفاظتی جنگلے اور فلڈ لائٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔
ہاکی کھیلنے والوں کے ساتھ ساتھ سکھانے والے بھی موجودہ صورت حال پر شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ اسٹیڈیم میں گزشتہ دس بارہ برسوں کے دوران کوئی مرمتی کام نہ ہوا یہی وجہ ہے کہ سال 2006 میں نیشنل چیمپئین شپ کے رائونڈز کے علاوہ یہاں کوئی قومی سطح کا میچ نہ ہوسکا ۔
قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن حیدرآباد کا اسٹیڈیم ان دعوؤں کے برعکس تباہ حالی کا شکار ہے جس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment