پیر, 06 مئی 2024


محمد حفیظ پر قسمت کی دیوی مہربان

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں قیادت کا تاج محمد حفیظ کے سر رہے گا۔ ترجمان پی سی بی نے بتایاکہ آسٹریلیا میں اظہرعلی مکمل فٹ نہیں ہوئےاورمحمدحفیظ تیسرےون ڈےمیں بھی قیادت کریں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اظہرعلی تیسراون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ آسٹریلیا میں پہلےون ڈے میں ون ڈے کپتان اظہر علی ان فٹ ہوگئےتھے۔انھوں نے دوسرے ون ڈے میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔دوسرے ون ڈے میں محمد حفیظ کو کپتان بنایا گیا اور انھوں نے پاکستان کو فتح دلوادی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کےمطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment