جمعہ, 26 اپریل 2024


شاہینوں کو بد ترین شکست

ایمز ٹی وی(کھیل)پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو92رنزسے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا کے 269رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 176پر ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو جلد نقصان اس وقت اٹھانا پڑا اور شرجیل خان صرف 18رنز بناکر فالکنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان اظہرعلی ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، محمد حفیظ واپسی کے بعد پہلے میچ میں صرف 4 رنز بناسکے۔

بابر اعظم 33، عمراکمل صرف 17اورعماد وسیم29رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ریٹائرٹ ہرٹ اظہرعلی دوبارہ بیٹنگ کیلئے آئے ،لیکن متاثر کن پرفارمنس نہ دے سکے اور 48گیندوں پر صرف 24رنز بناسکے۔

پاکستان ٹیم کا کوئی بھی پلیئر آسٹریلین بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم صرف 176رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں کینگروز نے گرین شرٹس کو92سے بآسانی شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنائے تھے۔میتھیو ویڈ نے ناقابل100رنزبنائے۔ گلین میکسویل نے 56گیندوں پر60رنز کی اننگزکھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 39رنز بنائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment