جمعہ, 20 ستمبر 2024


میڈیا میں کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، میڈيا منیجر

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے میڈيا منیجر امجد حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ میڈیا میں کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان فٹ نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے متبادل کافیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کا کہنا تھا کہ میڈیا میں فٹنس کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے کسی کھلاڑی کو کوئی انجری نہیں اور نہ ہی کسی کے متبادل کی درخواست کی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment