اتوار, 19 مئی 2024


سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی متوقع

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹر سلمان بٹ کی قسمت کا ستارہ ایک بار پھر چمکنے کو تیار ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے قومی سکواڈ میں ان کی شمولیت کا عندیہ دیدیا ہے۔

چائے والے کے بعد پراٹھے والے کی قسمت بھی جاگ اٹھی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں اس لئے قومی سکواڈ میں شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے جس بدترین سکینڈل کے باعث دنیا بھر میں پاکستان رسوا ہوا اس کا مرکزی کردار سلمان بٹ ہی تھے اور ان کیساتھ محمد آصف اور محمد عامر تھے۔ تینوں کرکٹرز کو قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی جو یہ پوری کر چکے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment