بدھ, 01 مئی 2024


لاہور سے کراچی آنے والے 4 قومی کرکٹرز کو شاہین ایئرلائنزسے آف لوڈ کردیا

ایمزٹی وی (کھیل)   کراچی میں پین ٹینگولر سیریز میں شرکت کے لئے آنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی، محمد عرفان، احسان عادل اور ذوالفقار بابر کو شاہین ایئرلائن انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ پر ہی آف لوڈ کردیا جب کہ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کنفرم ٹکٹ موجود ہیں اس کے باوجود انتظامیہ اوور لوڈنگ کے باعث مسافروں کو تنگ کر رہی ہے اورانہوں نے 4 کھلاڑیوں سمیت 30 افراد کو آف لوڈ کردیا۔

مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کے بعد کئی مسافر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے عملے سے تلخ کلامی بھی کی جب کہ ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو دوسری فلائٹ سے بھیجنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment