جمعہ, 20 ستمبر 2024


باؤلنگ کے کھیل میں کھلاڑی چلتی پھرتی پلاسٹک کی ببل بال بن گئے 

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) امریکہ میں باؤلنگ کے کھیل میں جدت اور انوکھا پن کھلاڑی چلتی پھرتی پلاسٹک کی ببل بال بن گئے۔ باؤلنگ کے کھیل میں کھلاڑی بھاری بھر کم ایک گیند کو اپنے ہاتھ سے پھینک کر دور کھڑے مہروں کو گرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب اس میں بھی جدت اور انوکھا پن شامل کردیا گیا ہے۔ امریکہ میں متعارف کردہ اس کھیل کو Human Bowling Ball کا نام دیا گیا ہے جس میں کھلاڑی پلاسٹک کی گیند نما ببل بال کو پہن کر مہروں کو گرانے کیلئے خود لڑھکتے ہوئے انکے پاس جاتے ہیں۔ اس ببل بال کے اندر بیٹھے کھلاڑی کی مدد کیلئے باقی افراد بھی اس ہیومن بال کو دھکا دے کر اس کھیل میں حصہ لیتے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment