جمعہ, 03 مئی 2024


چیمپینز ٹرافی میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی بھارت سے وطن واپسی

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک )

چیمپینز ٹرافی میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کچھ دیر میں بھارت سے وطن واپس پہنچ رہی ہے۔بھارتی سرزمین پرکھیلے گئے چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو زیر کیا جبکہ ۔ہالینڈ کو بھی پاکستان کے ہاتھوں  شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔لیکن فائنل گرین شرٹس جرمنی کو زیر نہ کرسکے۔پاکستانی ٹیم گولڈ میڈل تو نہ جیت پائی ،لیکن شاندار کارکردگی کی بدولت سلور میڈل اور پوری قوم کے دل  کوضرور جیت پائی۔قومی ٹیم کچھ دیر میں براستہ واہگہ بھارت سے لاہور پہنچ رہی ہے جہاں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment