پیر, 11 نومبر 2024


انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی نے سندر لینڈ کو تختہ مشق بنالیا

ایمزٹی وی (اسپورٹس) انگلش پریمیئر لیگ میں سرگیو اگیوروکی عمدہ پرفارمنس کی بدولت مانچسٹرسٹی کوسندر لینڈ کو تختہ مشق بنالیا۔ سندرلینڈ کو پانچ لیگ میچز میں پہلی 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیلسی نے یکطرفہ مقابلے میں ٹوٹنہم کو0-3 سے شکست دیدی۔ آرسنل نے ساؤتھمپٹن کوقابو کیا۔ ایورٹن اورہل سٹی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابرہوگیا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں کے19 ویں منٹ میں سندر لینڈ کے کونروک ہام نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ اسکے دومنٹ بعد ہی اسپین کے سرگیو اگیورو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر میچ کا اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ اسکے مانچسٹر سٹی کے فٹبالرز نے حریف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کردئیے۔ 39ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے اسٹیون جیٹک نے گول داغ کر مانچسٹر سٹی کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں سٹی کے پابلو زابا لیٹا نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔ سندرلینڈ کی ٹیم پورے میچ میں بے بسی کی تصویر بنی رہی۔ میچ کے 71ویں منٹ میں سرگیو اگیورو نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپنا تے ہوئے گول کرکے اسکور 1-4 کردیا۔ اسطرح مانچسٹر سٹی نےسندر لینڈ کے خلاف میچ 1-4 سے جیت لیا۔سندر لینڈ کو پانچ لیگ میچز میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مانچسٹرسٹی اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ چیلسی 36 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ آف دی لسٹ ہے۔ سٹی کو پہلی پوزیشن پر قبضہ کرنے کےلئے 6وائنٹس کی ضرورت ہے۔ دوسرے میچ میں چیلسی نے ٹوٹہنم کیخلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔ فتح ٹیم کی جانب سے ایڈن ہیزرڈ، ڈیڈئیر ڈروگبا اورلوئیک ریمے نے گول کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ آرسنل نے ساؤتھمپٹن 0-1 کوقابو کیا۔ ایورٹن اورہل سٹی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابرہوگیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment