پیر, 20 مئی 2024


محمد آصف کو پڑوسی ملک کی پیشکش

ایمزٹی وی(کھیل) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ قومی فاسٹ بولر محمد آصف کو افغان کرکٹ بورڈ نے جونیئر ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد آصف کو افغانستان میں جونیئر کرکٹرز کی عارضی کوچنگ کی آفر ہوئی ہے۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ وہ آفر کے بارے میں دوستوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔ قومی باؤلر محمد آصف ٹی 20 لیگ کھیلنے کے لیے افغانستان میں ہی موجود ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment