ھفتہ, 27 جولائی 2024


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا سے بچاﺅ کا دن منایا جا رہا ہے

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا سے بچاﺅ کا دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں نمونیا کے خلاف آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہے۔ معمولی کھانسی سے شروع ہونے والی یہ بیماری، خسرہ، ایڈز اور ملیریا سے بھی زیادہ خطر ناک ہے۔ اس بیماری کے باعث ہر پندرہ سے بیس سیکنڈ میں ایک بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالک میں 98فیصد بچے نمونیا کی بیماری کا شکار ہو کر مر جاتے ہیں۔جبکہ پاکستان میں بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات کی سب سے بڑی وجہ نمونیا ہے پاکستان میں اس دن کے منانے کا مقصد بچوں کو نمونیے کی بیماری سے بچائواور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment