ھفتہ, 04 مئی 2024


لیپ ٹاپ کی تقسیم کے باعث جامعہ کراچی آج بند رہے گی۔ امتحانات ملتوی

ایمزٹی وی:(کراچی) جامعہ کراچی نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کولیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں مدعو کیا تھا، تاہم اب ن لیگ کی رہنما ماروی میمن تقریب میں مدعو ہیں جن ساڑھے 3 ہزار طلبا کے اعزاز میں تقریب تقسیم ہورہی ہے ان میں سے ایم فل، پی ایچ ڈی کے صرف 170طلبہ وطالبات کوسماعت گاہ کلیہ فنون بلایاگیا ہے، لیپ ٹاپ لینے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبا کی تعداد ساڑھے 3 ہزار ہے، ایچ ای سی نے ساڑھے 3 ہزار طلبا کولیپ ٹاپ دینے کی منظوری دی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ اگر لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں وفاقی حکومت کے کسی نمائندے نے شرکت کی اور اس موقع پر تدریسی عمل جاری رکھا گیا توطلبا گو نواز گو کے نعرے لگاسکتے ہیں لہٰذا وائس چانسلر کو مشورہ دیا گیا کہ غیریقینی صورتحال سے بچنے  کیلیے جامعہ کراچی ایک دن کے لیے بندکردی جائے، جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر پروفیسر زبیر نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگی رہنما ماروی میمن کی آمد پر آج جامعہ کراچی بند رہے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment