بدھ, 24 اپریل 2024


آئی بی اے سکھرکےزیرِاہتمام جلسہ تقسیم اسناد منعقد

کراچی: آئی بی اے سکھر کا نواں جلسہ تقسیم ِاسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سردار علی شاہ،وفاقی وزیر سید خورشید شاہ،سندھ کے صوبائی وزیرسید ناصر شاہ ، وائس چانسلر آئی بی اے پروفیسر ڈاکٹر آصف شیخ سمیت فیلکٹی ممبرا ن اور طلبا و طالبات شریک تھے۔کانووکیشن میں 546طلبا و طالبات کو ماسٹرز،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئی۔

کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا اس پُرمسرت موقع پر کامیاب طلبہ اور اُن کے والدین کومبارکباد پیش کرتاہوںکہ آج کا دن آپ کی زندگی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔قوم کا عظیم سرمایہ ہونے کے ناطے اب آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔امید کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی خوشحالی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کویڈ 19 ہمارے لیے ایک بڑا مسئلہ تھا اس دوران سندھ کے ایک عظیم شخصیت اور رہنما پروفیسر نثار احمد صدیقی بھی ہم سے رخصت ہوگئےصوبے اور ملک کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔سکھر آئی بی اے یورنیورسٹی ان کی کاوشوں کو ہمیشہ سرائے گی جنہوں نے پاکستان میں کمیونٹی کالجز کے تصور کی بنیاد ڈالی جوکہ ان کا عظیم کارنامہ ہے۔ہم صدیقی صاحب کی میراث کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

انہوں نےکہا کہ میرا سکھر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ذاتی مراسم ہیںمجھے تقریباً 25 سال بعد 2017 میں اس انسٹی ٹیوٹ کو ایک مکمل پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں اپ گریڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہواجوکہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ آئی بی اے کو کراچی کے ساتھ منسلک کرنے کی بنیاد پرمیں قائم کیا گیا تھاجس کی منظوری میرے والد سید عبداللہ شاہ نے 1990 کی دہائی میں دی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھاکہ مجھے امید ہے کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور یونیورسٹی کو دنیا کے ٹاپ بزنس اسکولوں کے برابر لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے اپنے خطاب میں تمام کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ "یہ وہ وقت ہے جب آپ اپنی تقدیر کو تلاش کرتے ہیں"۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کو روشن کرنے کی کوششوں کے لیے ہمیشہ اپنے والدین اور اساتذہ کے شکر گزار رہیں۔

وی سی نے مرحوم نثار احمد صدیقی کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا: "وہ ایک عظیم بصیرت رکھنے والے، ایک مخلص انسان دوست اور ماہر تعلیم تھے جنہوں نے اس عظیم ادارے کی بنیاد رکھی"۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment