بدھ, 08 فروری 2023


انٹرمیڈیٹ آرٹس پارٹ ٹوریگولروپرائیوٹ کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان ہوگیا

کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ آرٹس پارٹ ٹو ریگولروپرائیوٹ کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا،

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس پرائیویٹ وریگولر کے خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں  4077امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3859امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2161امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 56فیصد رہا۔

جبکہ ریگولر امتحانات میں 109امیدوار شریک ہوئے جس میں 105امیدوارکامیاب ہوئےاس طرح کامیابی کا تناسب 96.33فیصد رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment