جمعرات, 02 مئی 2024


لیاقت آباد میں بلاول بھٹوکا عوامی جلسہ

 

ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان پیپلز پارٹی آج ٹنکی گراؤنڈ ایف سی ایریا لیاقت آبادمیں جلسہ کرے گی
 
پاکستان پیپلز پارٹی آج ایف سی ایریا لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں عوامی جلسہ کرے گی جہاں بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے جب کہ جلسے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
مرکزی استقبالیہ کیمپ الکرم اسکوائر لیاقت آباد پر قائم کیا گیا ہے جب کہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں شیری رحمان، مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، وقار مہدی، سعید غنی، جاوید ناگوری، نفیسہ شاہ، شاہدہ رحمانی اور دیگر نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment