پیر, 20 مئی 2024


شہر قائد کا درجہ حرارت حد سے تجاوز کرگیا

 


ایمزٹی وی(کراچی)کرا چی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اوردرجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکا ن ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔ دوسری جانب آئندہ دنوں میں گر می کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔کراچی سمیت نواب شاہ ،سکھر، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کئے شہروںمیں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment