اتوار, 19 مئی 2024


اربوں روپےکی کرپشن میں ملوث ڈاکٹرعاصم کی بیرون ملکروانگی پرعدالت برہم

 

ایمزٹی وی (کراچی) احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے ملزم پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی عدم موجودگی میں بھی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت کی۔ ضابطے کی کارروائی پوری کیے بغیر ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کو ریفرنس بھی بھیج دیا۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ڈاکٹرعاصم کی عدم موجودگی میں بھی کیس کی سماعت کی جائے گی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکلا سے استفسار کیا کہ ملزم این او سی کے بغیر کیسے بیرون ملک گیا؟۔ ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جو عدالت نے مسترد کردی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment