جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


کالے انگریزوں نے پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے،رشید گوڈیل

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے مہاجرقوم کو گالی دی جو اب واپس نہیں ہوسکتی، مہاجر کوئی ننگے بھوکے پاکستان نہیں آئے بلکہ اپنا گھر بار چھوڑ کر آئے تھے جبکہ ہجرت سنت رسول ہے کوئی گالی نہیں اسے گالی کہنے والوں پر توہین رسالت کا قانون لاگو ہونا چاہئے۔ رشید گوڈیل نے کہا کہ بھارت نے بھی آزادی کے بعد بھی نئے صوبے بنائے لیکن وہاں کسی نے نہیں کہا کہ یہ ہماری ماں ہے اسے تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔رشید گوڈیل نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات کی منتقلی نچلی سطح تک ہوگی، صوبے بننے سے وسائل تقسیم ہوتے ہیں کوئی زمین نہیں اور صوبے کسی کے دادا پردادا کی جاگیر نہیں،پنجاب سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے نام لسانی ہیں یہاں وڈیرے آج بھی روٹی کپڑا مکان کی بات کرتے ہیں لیکن عوام کو بھوک،کفن اور قبرہی ملی جبکہ ہمیں سندھ میں حق حکمرانی ملا تو ہم نے کام کرکے دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے پارٹی بنائی تو طوفان آگیا، کالے انگریزوں نے پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے یہاں پر کچھ عناصر مہاجروں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment