جمعرات, 16 مئی 2024


6پولیس اہلکاروں کے خلاف جعلی پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج

 

ایمز ٹی وی (کراچی)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے پاک کالونی میں نوجوان یوسف کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں زخمی سے متعلق کیس میں جعلی پولیس مقابلے میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں کو پوسٹنگ نہ دینے کی ہدایت کردی ہے.
عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک پولیس اہلکاروں کو کوئی فیلڈ پوسٹ نہ دی جائے اور ان کے خلاف مقدمے کا چالان بھی جلد جمع کرانے کاحکم دیا ہے.
سماعت کے دوران عدالت نے اپنی آبزوریشن میں کہا کہاگر اعلی پولیس افسران اور متعلقہ افسران کےاپنے بچے کو بنا سبب پیسوں کے لالچ میں گولیاں لگتیں تو احساس ہوتا،ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں جام شورو ٹول پلازہ پرتعینات کردیا گیاجو تنزلی نہیں بلکہ ان کے لئے تو ایک انعام ہے ۔
واضح رہے کہ اے آئی جی لیگل ،ملزمان انسپکٹر شاہجہاں لاشاری ،انسپکٹر زبیر گھمن، اے ایس آئی نا صر صدیقی سمیت چھ اہلکاروں کے خلاف جعلی مقابلے میں نوجوان یوسف کو زخمی کرنے کامقدمہ درج کیاگیا ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment