اتوار, 19 مئی 2024


ایان علی کا نام ای۔سی۔ایل سے ہٹانے کی درخواست جمع کرادی گئ


ایمز ٹی وی(کراچی)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس پھلپھو ٹو نے ر یفری جج کی حیثیت سے پیر کو ماڈل گرل ایان علی کی بیرون ملک سفر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل سینیٹر لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بدنیتی کی حد ہے کہ بدنیتی کی حد ہے کہ جس مقدمے میں ایان علی نامزد ہی نہیں اس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے اور یہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے کہ جس وقت کسٹم افسر کا قتل ہوا،درخواست گزار جیل میں تھی۔بتایا جائے کہ قتلکے الزام کہ شبہ میں ایان علی کے علاوہ دیگر کتنے افراد کے نام ای۔سی۔ایل میںشامل ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے نیا میمورنڈم تیار کیا ہے جس کے مطابق ایان علی کا نام ای۔سی۔ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment