پیر, 17 جون 2024


صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر نصب نئے فانوس کا افتتاح کر دیا

ایمز ٹی وی(کراچی) صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر نصب کئے گئے نئے فانوس کا افتتاح کر دیا ہے۔


صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی، چینی سفیر، میئر کراچی وسیم اختر اور صوبائی وزراءبھی ان کے ہمراہ تھے۔


صدر مملکت نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ انہوں نے مزار پر نصب نئے فانوس کا افتتاح بھی کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment