ھفتہ, 18 مئی 2024


میرے بھائی بہت شفیق انسان تھے


ایمز ٹی وی(کراچی) معروف نعت خواں و مبلغ دین جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ جیسے ہی طیارہ حادثے کی خبر ملی تو میں نے دعا کی کہ طیارے میں موجود سب لوگ خیریت سے ہوں ،دل کو سکون ہے کہ جنید اللہ کی راہ میں گئے ہوئے تھے ،میرے بھائی بہت شفیق انسان تھے ۔


ہمایوں جنید نے کہا کہ میرے والد اور والدہ کا انتقال ہوا تو جنید بیرون ملک تبلیغ پر تھے ۔انہوں نے بتا یا کہ جنید جمشید کبھی باپ کی طرح ہو جاتے تو کبھی بھائیوں کی طرح لڑائی بھی ہوتی تھی لیکن وہ بہت ہی شفیق انسان تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید نے جس طرح اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی سے نوجوان نسل کو پیغام دیااس طرح کے لوگ بہت کم ہوتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment