اتوار, 19 مئی 2024


جیکب آباد، قومی شاہراہ پر سی این جی اسٹیشن میں دھماکا

ایمزٹی وی (سیاسی) جیکب آباد میں قومی شاہراہ پر سی این جی اسٹیشن میں سلنڈر کا دھماکا ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر کوئٹہ روڈ کے قریب سی این جی اسٹیشن میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے اسٹیشن کی چھت اڑ گئی اور ارد گرد کے شیشے ٹو ٹ گئے، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment