منگل, 14 مئی 2024


ٓآج عالمی سطح  پر معذور افراد  کا دن منایا جارہا  ہے

ایمز ٹی وی (کراچی) آج عالمی سطح  پر معذور لوگوں  کا دن منایا جارہا ہے ،اقوام متحدہ   نے14  اکتوبر، 1992 کو معذور افراد کا عالمی دن 3 دسمبر کو منعقد کئے جانے  کی منظوری دی تھی .اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں موجود معذور لوگوں کے حقوق اور  مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے،گو کہ معذور افراد کوعام معاشرے میں ایک بوجھ تصور کیا جاتا ہے ۔ اور ان کے مسائل کی طرف کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی ، اور ایسے افراد کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ وہ ہمارا حصہ نہیں ہیں  اور ان کااس معاشرے میں  کوئی کردار بھی نہیں ہے ۔جبکہ ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی کا کم از کم 10٪، یا 650 ملین افراد،کسی نہ کسی  معذوری کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں ، اور وہ معاشرے میں اپنا اہم کردار بھی ادا کرتے ہیں ، معذوروں  کے دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں معذوری سمیت ہرزہنی  بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے ، تاکہ لوگ معذور افراد سے امتیازی سلوک نہ برتیں بلکہ انہیں بھی معاشرے کا ایک اہم رکن تصور کریں ۔اس مقصد کے لئے   پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں سیمینارز، آرٹ  ایگزیبیشن ، اور معذور افراد کے لئے آگاہی اور شعور کے پروگرامز شامل ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment