پیر, 20 مئی 2024


اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سپریم کورٹ جانے کی دھمکی

ایمز ٹی وی (لاہور) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سے ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہوا تو وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سے ٹی او آرز کے معاملے پر اتفاق نہ ہوا تو وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے کیونکہ (ن) لیگ بھی ہمارے وزیراعظم کے خلاف ایسے ہی سپریم کورٹ گئی تھی اور وہ فارغ ہو گئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کو نہیں حکومت کو لچک دکھانا ہوگی، خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 62،63 کے تحت پٹیشن دائر کی جائے گی جب کہ اپوزیشن کی دوسری جماعتیں بھی ہمارے ساتھ پٹیشن میں فریق ہوں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment