ھفتہ, 04 مئی 2024


پی آئی اے کی پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات کاسامنا

ایمزٹی وی(لاہور)پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ تیسرے دن بھی جاری ہے جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے والی تین پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ ایک تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد ، لاہور اور ملتان کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ کراچی سے ساڑھے گیارہ بجے پشاور جانے والی پرواز پی کے 502 تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ اب یہ پرواز دوپہر دو بجکر پچاس منٹ پر روانہ ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment