ھفتہ, 04 مئی 2024


پاکستانی فلمیں بولی ووڈ فلم امپورٹرز کے لیئے خطرہ بن گئیں

ایمز ٹی وی (لاہور) عید الفطر کی طرح عید الاضحی پر پیش کی جانے والی پاکستانی فلموں کے بزنس نے بالی ووڈ اسٹارز کی فلموں کے امپورٹرز کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کروڑوں روپے مالیت سے امپورٹ کی جانے والی فلموں میں سے سالانہ دو سے تین فلمیں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران منافع بخش بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہیں جب کہ بقیہ فلموں کی بڑی تعداد نے امپورٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی چینل کے مقبول پروگرام کامیڈی نائٹ ود کپل کے میزبان کپل شرما کی فلم کس کس کو پیار کروں کو عید الاضحی پر نمائش کے لیئے پیش کیا گیا لیکن پاکستانی فلموں نے اس فلم کے سامنے زبردست بزنس کیا جب کہ شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دی۔ اس صورتحال میں بھارتی فلموں پر کروڑوں روپے لگانے والے پاکستانی امپورٹرز کو اب مزید خطرہ مول لینے کے بجائے خود سے فلمسازی کے میدان میں اترنا ہوگا ۔انہیں اب بھارت سے فلمیں خریدنے کے بجائے نوجوان فلم میکرز کی فلموں سے استفادہ کرنا ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment