ھفتہ, 04 مئی 2024


اراکین اسمبلی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شعیب صدیقی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکلاءنے دلائل پیش کیئے لیکن وہ عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکین اسمبلی کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پابندی سولہ ستمبر کو عائد کی گئی تھی۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147کے امیدوار شعیب صدیقی کے وکیل ایڈووکیٹ حامد خان کی جانب سے یہ پیٹیشن دائر کی گئی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے رکن ہیں اور الیکشن کمیشن کی پابندی کے باعث وہ ان حلقوں میں دورہ نہیں کر سکتے جہاں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔ ایڈووکیٹ حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے ذریعے سے کسی بھی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم کو بند کروانا پارلیمانی جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment