پیر, 29 اپریل 2024


پرائیویٹ میڈیکل اورڈینٹل کالجزمیں داخل ہونےوالےامیدواروں کیلئےاہم ہدایات جاری

لاہور: عذرا ناہید میڈیکل کالج اورعذراناہید ڈینٹل کالج لاہورنے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجزکی تیسری سلیکشن لسٹ میں داخل ہونے والے امیدواروں کیلئے اہم ہدایات جاری کردی۔

22 جنوری 2024 ء کو جاری کی گئی لسٹ میں شامل امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہےکہ پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی تیسری سلیکشن لسٹ میں نئے داخل ہونے والے امیدوار اپنے اپنے متعلقہ کالجز میں 25 جنوری 2024ء تک فیس جمع کروا کر جوائننگ دیںگے۔

تاہم وہ امیدوار جو ذرا ناہید میڈیکل کالج اور عذرا ناہید ڈینٹل کالج لاہور میں داخل ہوئے ہیں وہ اپنی ٹوکن فیس مبلغ دس لاکھ روپے کا چالان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اس پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر کے جہاں انھوں نے داخلے کیلئے اپلائی کیا
تھا۔ مقررہ تاریخ یعنی 25 جنوری 2024 تک بینک آف پنجاب کی کسی بھی شاخ میں لازمی جمع کروائیں۔

کالج فیس جمع کروانے کے بعد امیدواروں کو ان کا لجز میں جوائننگ کے لیے رپورٹ کرنا ہوگا۔ مندرجہ بالا دونوں کا لجز کی جانب سے جوائنگ لینے سے انکار پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جوائننگ دینا ہوگی۔ یادر ہے کہ تیسری لسٹ میں داخل ہونے والے امیدواروں کے لیے فیس جمع کروانے اور جوائننگ دینے کی آخری تاریخ 25 جنوری 2024 ء ہے۔

ایسے امیدوار جو تیسری لسٹ میں اپ گریڈیشن کے بعد بھی عذرا ناہید میڈیکل کالج یا عذرا ناہید ڈینٹل کالج لاہور میں ہی موجود رہے ہیں ان کے لیے بھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں آکر مقررہ تاریخ تک جوائننگ دینا لازمی ہے۔ البتہ ان سے دوبارہ کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

وہ امیدوار جو دیگر کا لجز سے عذرا ناہید میڈیکل کالج لاہور یا غذ را ناہید ڈینٹل کالج لاہور میں اپ گریڈ ہوئے ہیں ان کے لیے بھی لازمی ہے کہ وہ پہلے ان کا لجز میں جو ائنگ دیں اور وہاں سے انکار کی صورت میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں
جو ائنگ دیں۔ ان امیدواروں کی ادا کردہ فیس پچھلا کالج فی الحال ٹرانسفر نہیں کریگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment