پیر, 29 اپریل 2024


پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری 7 ماہ کے بعد پاکستان پہنچ گئے

ایمز ٹی وی(لاہور) ڈاکٹر طاہر القادری ایمریٹس کی پرواز ای کے سکس ٹو ٹو کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے ۔ ان کا طیارہ بیس منٹ تاخیر سے اترا ، سر پر سیاہ ٹوپی کالی قمیض پر براؤن دھاری دار کوٹ پہنے ڈاکٹر طاہر القادری ایئر پورٹ سے باہر آئے تو کارکنوں نے فلک شگاف نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا اور گلاب کی پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر حق نواز گنڈا پور ان کے دونوں صاحبزادوں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں بچے ، بوڑھے اور خواتین بھی شامل تھیں ۔ سرخ سفید اور سبز پرچم لہراتے سروں اور گلے میں پارٹی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے رومال اور گلے میں اسکارف ڈالے کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنے قائد کو خوش آمدید کہا ۔ سخت سیکورٹی حصار میں ڈاکٹر طاہر القادری کالے رنگ کی پراڈو میں سوار ماڈل ٹاؤن کی طرف روانہ ہوئے تو ان کی گاڑی گرم ہونے کے باعث کچھ دیر رکی رہی تاہم کچھ دیر بعد ان کا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہو گیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment