جمعہ, 01 نومبر 2024


مونس الہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہو سکتا ہے

 

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر مسلم لیگ (ق) نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے، چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ٹیم کے رہنماو¿ں کو ڈسپلن میں رکھیں، پی ایم ایل (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں کرنے والے فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کے تحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے، فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی سے مسلم لیگ (ق) کا نام منہ سے نکل گیا، رات گئے فواد چوہدری نے مونس الٰہی کو معذرت کا میسج بھی کیا تھا۔ یادرہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے ٹی وی شو میں مسلم لیگ (ق) میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے بیان دیا گیا، فواد چوہدری نے (ن) لیگ اور پی پی میں بھی فارورڈ بلاک کی بات کردی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment